دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں صوبہ حمص میں 13 شامی شہری قتل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نامعلوم دہشت گردوں نے شام کے صوبہ حمص کے مغربی علاقے میں واقع گاؤں فاحل پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے  کہ اس حملے میں دہشت گردوں نے 13 بے گناہ شہریوں کو قتل اور کم از کم 53 افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک میں بدامنی اور دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دمشق پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام نے مختلف صوبوں میں اقلیتوں پر ظلم و ستم شروع کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر شام کے شہریوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *