حیدرآباد میں ایک تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سونے والوں کو روند ڈالا – ایک شخص ہلاک دیگر دو زخمی

حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

 

یہ حادثہ ہفتے کی صبح تقریباً 3 بجے بسواتارکم کینسر ہاسپٹل کے قریب اس وقت پیش آیا، جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ اور فٹ پاتھ پر سو رہے افراد کو  کار  نے روند ڈالا  جس سے ایک شخص کی  موقع پر ہی موت ہوگئی  جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

 

مقامی افراد کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد کار میں موجود تین افراد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 

پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور گاڑی کے نمبر کی مدد سے ملزمین کو تلاش کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *