دہلی اسمبلی انتخاب: 5 فروری سے پہلے ہی حق رائے دہی کا استعمال شروع، کئی لوگوں نے ڈالا ووٹ

80 سال سے زائد عمر کے ووٹرس نے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے، ووٹ ڈالنے والوں میں ’اسپیشلی ایبلڈ‘ یعنی معذور اشخاص بھی شامل ہیں۔

دہلی کے بزرگ ووٹرس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال، تصاویر @CeodelhiOffice

دہلی کے بزرگ ووٹرس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال، تصاویر @CeodelhiOffice

دہلی کے بزرگ ووٹرس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال، تصاویر@CeodelhiOffice

user

دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر آج بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ آپ حیران ہوں گے کہ دہلی میں تو ووٹنگ کی تاریخ 5 فروری ہے، پھر 12 روز پہلے کس طرح کسی نے ووٹ ڈال دیا۔ یہ ممکن ہو سکا ہے الیکشن کمیشن کی ایک خصوصی مہم کے سبب۔ دراصل الیکشن کمیشن نے بزرگ اور معذور اشخاص کے لیے یہ مہم شروع کی ہے جس میں الیکٹورل افسران ووٹرس کی رہائش تک پہنچیں گے اور انھیں حق رائے دہی کا موقع دیا جائے گا۔ اسی مہم کے تحت آج کئی اہل ووٹرس نے اپنا ووٹ ڈالا اور کچھ ووٹرس کی تصویریں دہلی چیف الیکٹورل آفس کے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی گئی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی میں 80 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً 1.09 لاکھ ووٹرس ہیں۔ ان سبھی ووٹرس کو یہ متبادل پیش کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے پر الیکٹورل افسر کو بلائیں اور اپنا ووٹ دیں۔ یعنی ایسے لوگوں کو 5 فروری کے دن پولنگ بوتھ پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تقریباً 6400 بزرگ ووٹرس نے اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درخواست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے لیے گھر بیٹھے ووٹنگ کی سہولت مہیا کی جائے۔

دہلی اسمبلی انتخاب: 5 فروری سے پہلے ہی حق رائے دہی کا استعمال شروع، کئی لوگوں نے ڈالا ووٹدہلی اسمبلی انتخاب: 5 فروری سے پہلے ہی حق رائے دہی کا استعمال شروع، کئی لوگوں نے ڈالا ووٹ

یہ سہولت دہلی کے ’اسپیشلی ایبلڈ‘ یعنی معذور اشخاص کے لیے بھی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق دہلی میں تقریباً 80 ہزار معذور اشخاص ہیں۔ ان میں سے تقریباً ایک ہزار معذور ووٹرس نے الیکشن کمیشن میں درخواست دے کر اپنے دروازہ پر ووٹنگ کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس درخواست کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر ’فارم 12 ڈی‘ بھرنا تھا، جس کے لیے آخری تاریخ 15 جنوری تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ جتنے بھی بزرگوں اور معذور اشخاص نے الیکشن کمیشن سے اپنے گھر پر ووٹ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے، ان سبھی کے گھر الیکٹورل افسران پہنچیں گے اور سبھی اصول و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے انتہائی رازداری کے ساتھ ان سے ووٹ ڈلوایا جائے گا۔ ان ووٹرس سے الیکٹورل افسران پوسٹل ووٹ کروائیں گے، جسے سیل بند لفافے میں جمع کروا دیا جائے گا۔ یہ مہم 4 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔ یعنی درخواست دینے والے سبھی بزرگ اور معذور ووٹرس سے 4 فروری تک ووٹ ڈلوا لیے جائیں گے، اور پھر 5 فروری کو باضابطہ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *