’مہاراشٹر کو تیسرا نائب وزیر اعلیٰ جلد ملے گا‘، سنجے راؤت کے بیان سے سیاسی ہلچل میں اضافہ

شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے ایکناتھ شندے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ لوگ ای ڈی اور سی بی آئی کے خوف سے بھاگ گئے۔‘‘

سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANIسنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
user

شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اپنے بیان سے ایک بار پھر مہاراشتر کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ جمعہ (24 جنوری) کے روز انھوں نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کو جلد ہی تیسرا نائب وزیر اعلیٰ ملے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امیدوار شیوسینا (شندے گروپ) سے ہوگا۔

سنجے راؤت نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے۔ شیوسینا کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد سنجے لگاتار ایکناتھ شندے گروپ والی شیوسینا کو ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔ اس مرتبہ انھوں نے ایکناتھ شندے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ لوگ ای ڈی اور سی بی آئی کے خوف سے بھاگ گئے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ شیوسینا (یو بی ٹی) ایک مضبوط پارٹی تھی، اور اب بھی یہ مضبوط ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اقتدار آتی ہے اور جاتی ہے، لیکن ہم یہاں اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ سنجے راؤت نے ایکناتھ شندے پر یہ حملہ سابق وزیر اعلیٰ کے ایک بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ حال ہی میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ ادھو ٹھاکرے نے سیاسی خواہشات کے لیے بالاصاحب ٹھاکرے کے اصولوں کو چھوڑ دیا۔ انھوں نے ادھو پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آپ نے 2019 میں صرف وزیر اعلیٰ کی کرسی کے لیے بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کو چھوڑ دیا۔ آپ نے ان کے اصولوں کو کچل دیا۔ اس لیے آپ کو بالاصاحب ٹھاکرے میموریل کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔‘‘ ایکناتھ شندے نے یہ تبصرہ جمعرات (23 جنوری) کی شام بالاصاحب ٹھاکرے کے 99ویں یومِ پیدائش کے موقع پر باندرا کُرلا کمپلیکس میں ’شیووتسو‘ تقریب کے دوران کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *