امریکہ میں 538 غیرقانونی امیگرنٹس گرفتار، یہ تو ”چھوٹی جھلک“ہے: وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری

واشنگٹن: یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمس انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی تازہ ڈیلی امیگریشن انفورسمنٹ رپورٹ کے حوالہ سے وائٹ ہاؤز نے جمعہ کی صبح بتایا کہ 500 سے زائد غیرقانونی مائیگرنٹس گرفتار کرلئے گئے اور سینکڑوں غیرقانونی امیگرنٹ مجرموں کو ڈیپورٹ کردیا گیا۔

انہیں ایک فوجی طیارہ میں بھیج دیا گیا۔ امریکہ میں ایسے امیگرنٹس کے خلاف بڑی کارروائی جاری ہے جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ آج ٹرمپ اڈمنسٹریشن نے 538 غیرقانونی امیگرنٹ مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ اس نے ایک فوجی طیارہ کے ذریعہ سینکڑوں غیرقانونی امیگرنٹ مجرموں کو ڈیپورٹ کردیا۔

ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا ڈیپورٹیشن آپریشن جاری ہے۔ وائٹ ہاؤز نے تمام تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ٹرمپ اڈمنسٹریشن کے کام کرنے کے انداز کی ”چھوٹی جھلک“ ہے۔ صدر ٹرمپ اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

20 جنوری کو امریکی صدر کی حیثیت سے حلف لینے کے فوری بعد ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ 4 سال میں پچھلی حکومت میں امریکہ میں غیرقانونی امیگریشن کا سیلاب آگیا تھا جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ لاکھوں غیرقانونی افراد کو سرحد پار کرنے دیا گیا یا کمرشیل فلائٹس کے ذریعہ راست امریکہ میں آکر آباد ہونے دیا گیا۔ یہ عرصہ سے لاگو وفاقی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ان غیرقانونی افراد میں کئی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ 22 جنوری کو آئی سی ای نے نیویارک میں 4 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ یہ گرفتاری بروکلین برو میں ہوئی جہاں کاغذات نہ رکھنے والے بنگلہ دیشی امیگرنٹس ان دنوں ڈیپورٹیشن کے خوف میں جی رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *