سنبھل میں انہدامی کارروائی سپریم کورٹ میں ایک ہفتہ بعد سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ سنبھل کے حکام کے خلاف تحقیر عدالت کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی سماعت ایک ہفتہ بعد کرے گی۔

درخواست گزار نے جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیج کی بنچ سے کہا کہ حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست گزار محمد غیور کے وکیل نے مختصر التوا چاہا۔ بنچ نے کہا کہ ایک ہفتہ بعد سماعت ہوگی۔

وکیل چاند قریشی کے ذریعہ داخل درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 13 نومبر کو کہا تھا کہ پیشگی نوٹس کے بغیر کوئی انہدامی کارروائی نہ کی جائے اور متاثرین کو 15 دن کا وقت دیا جائے۔

سنبھل(یوپی) میں حکام نے پیشگی نوٹس اور 15 دن کا وقت دیئے بغیر 10-11 جنوری کو درخواست گزار کی جائیداد کا ایک حصہ بلڈوزر چلاکر گرادیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کے اور اس کے ارکان ِ خاندان کے پاس تمام ضروری کاغذات اور منظورہ نقشے موجود ہیں لیکن حکام نے سیدھے جائیداد ڈھانی شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *