حیدر آباد ۲۴ جنوری (راست) ، قرآن مجید برکات وحسنات اور فیضان الہی کا ایک لامتناہی سرچشمہ ہے، قرآن مجید شفاء ہے اور حکمت و موعظت کا بہترین سرمایہ ہے، اس کا پڑھنا ، دیکھنا ، سننا مناسب سب عبادت ہے ، قرآن مجید کا ئنات کی تمام کتابوں سے سے افضل اخر ترین کتاب ہے۔ قرآن مجید تحریف و ترمیم سے پاک ہے اور اللہ نے اس کی حفاظت کی خود ضمانت لی ہے۔ قرآن جتنی عظیم و مقدس کتاب ہے حاملین قرآن بھی اس کی نسبت سے عظیم و مقدس ہیں ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے ایک وفد بھیجا تو اس وفد کے ہر فرد سے قرآن پڑھوایا ، پھر ان میں سے سب سے کم عمر صحابی سے پوچھا تم کو قرآن کتنا یاد ہے؟ انہوں نے کہا فلاں فلاں سورتیں اور سورۃ البقرہ ہے، آپ نے پوچھا کیا سورہ بقرہ بھی یاد ہے؟ انہوں نے کہا ہاں یاد د ہے؟ انہوں نے کہا ہاں تو آپ نے فرمایا تم ہی اس وفد کے امیر ہوں گے۔ اور یہ قرآن مجید کا معجزہ ہے جو کمسن حفاظ کے سینوں میں محفوظ ہے کہ جامعتہ المؤمنات میں کمسن طالب علم حافظ محمد اریب بن محمد کریم الدین ساکن حیدر آباد نے ۶ / سال ٦ ماہ کی عمر میں ایک سال کی قلیل میں جامعۃ المؤمنات کے شعبہ حفظ القرآن سے خاص طور پر ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات کی راست نگرانی اور حافظہ رقیہ کلثوم ، حافظہ فرحین سلطانہ، حافظہ حفصہ فرحت کی خاص توجہ سے تکمیل حفظ القرآن کئے ہیں۔ ان کی والدہ ماجدہ (یم ٹیک) کی ہوئی ہیں باوجود اس کے اپنے لڑکی کو خصوصی توجہ اور محنت سے کامیابی کی راہ پر گامزن کئے ہیں۔ اس موقع جامعة المؤمنات مغلپورہ حیدر آباد میں انجمن اصلاح البنات کی جانب سے کمسن حافظ قرآن کی گلپوشی کی گئی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ المؤمنات نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا ہے ، ڈاکٹر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد، مولانا حافظ ایوب احمد انصاری، محمد کریم الدین محمد نعیم الدین، محمد حیدر علی ، حافظ سید مبین کے علاوہ شیوخین و معلمات جامعہ ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی شیخ الفقہ جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر مفتہ تہیہ تحسین مو مناتی شیخ الادب جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مو مناتی شیخ لتفسير جامعة المؤمنات، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم مؤمناتی شیخ المعقولات جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیه نسرین افتخار مؤ مناتی شیخ التفسیر جامعۃ المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ عائشہ سمیہ، ڈاکٹر مفتیہ صدیقہ فاطمہ، ڈاکٹر مفتیہ نکہت حسینی، مفتی محمدی زرین رودمانه ، مفتیہ تو بی حرمؤ مناتی، منتقیہ حافظه رمیصاء افشین ، حافظه شریدہ عذرین شریک رہے، واضح رہے کہ ایک سال قبل جامعہ سے حافظہ سیدہ سحریش مبین ، اور ایک ماہ قبل حافظ سید زید مبین نے حفظ القرآن تکمیل کئے اور ۸/ ماہ کی قلیل مدت میں حافظہ سامعہ فاطمہ نے تکمیل حفظ القرآن کئے۔ حافظ ایوب احمد انصاری کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں لایا گیا۔