حیدرآباد: شفا کلینک، ایل بی نگر میں 25 اور 26 جنوری صوبہ 10 بجے سے شام 9 بجے کو دو روزہ حجامہ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مظہر اللہ حسینی نے نمائندۂ منصف ایس ایم سعید سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس کیمپ کا مقصد عوام میں حجامہ کے فوائد کو عام کرنا اور سنت رسول ﷺ کو زندہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر مظہر اللہ حسینی کے مطابق حجامہ ایک قدیم اور مؤثر علاج ہے جسے جدید دور میں بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔ یہ علاج جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج اور خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجامہ کے ذریعے مختلف امراض کا علاج ممکن ہے، جن میں سردرد، بلڈ پریشر، شوگر، جوڑوں کا درد، کمر درد، موٹاپا، ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور دیگر 72 سے زائد بیماریاں شامل ہیں۔
ڈاکٹر حسینی نے کہا کہ حجامہ نہ صرف جسمانی بیماریوں کا علاج ہے بلکہ روحانی سکون کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنت رسول ﷺ کا طریقہ علاج ہے اور خاص طور پر شب معراج کے موقع پر کرانا افضل مانا جاتا ہے۔ اور تمام مسلمانوں کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کیمپ میں شرکت کریں اور اپنی صحت کے مسائل کا قدرتی اور سنت کے مطابق علاج کرائیں۔ کیمپ میں ماہرین کی نگرانی میں علاج کی خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ صفائی اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
کیمپ میں شرکت کے لیے خواہشمند افراد شفا کلینک، ایل بی نگر، ورنگل سے رجوع کریں اور وقت مقرر کروا کر اس سنت علاج سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹر مظہر اللہ حسینی نے آخر میں کہا کہ حجامہ کے ذریعے نہ صرف جسمانی صحت بحال ہوتی ہے بلکہ یہ ایک روحانی عمل بھی ہے جو سنت پر عمل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔