مرمو، مودی، یوگی نے یوم اترپردیش کی مبارکباد دی

لکھنؤ: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آبادی کی کثافت کے لحاظ سے سرفہرست اتر پردیش کے 76 ویں یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دی ہیں۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں صدر جمہوریہ نے لکھا، ‘اتر پردیش کے تمام باشندوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں اتر پردیش کا اہم رول ہے۔

یہ ریاست روحانی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ ریاست مجموعی ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گی۔‘‘

مسٹر مودی نے ٹویٹر پر لکھا: “اتر پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو میری نیک خواہشات۔ ہندوستانی ثقافت میں لاتعداد افسانوی اور تاریخی ادوار کی گواہی دینے والی یہ مقدس سرزمین گزشتہ آٹھ برسوں سے ترقی کے نئے باب رقم کرنے میں مصروف ہے۔

مجھے پورا یقین ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف حکومت اور یہاں کے لوگوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ساتھ، ہماری پیاری ریاست ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل میں اپنا انمول حصہ ڈالے گی۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے پوسٹ کیا، ” ‘رگھوکل نندن’ بھگوان شری رام اور یوگیشور شری کرشنا کی مقدس جائے پیدائش، بابا شری وشوناتھ کے آشیرواد سے نوازی گئی، تخلیق، ثقافت، اقدار اور بہادری کی سرزمین اتر پردیش کے 76 ویں یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، نیا اتر پردیش، جو کہ نئے ہندوستان کا ‘ترقی کا انجن’ ہے، ہر روز ترقی، سلامتی اور گڈ گورننس کے نئے معیار قائم کر رہا ہے۔

آؤ، ہم سب مل کر اتر پردیش کو ایک ‘ترقی یافتہ خود انحصار ریاست’ بنانے کا عزم کریں۔

یوم اترپردیش کے موقع پر راجدھانی لکھنؤ کے اودھ شلپگرام سمیت مختلف مقامات پر ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اودھ شلپگرام میں منعقد ہونے والے تین روزہ پروگرام میں چھ لوگوں کو گورو سمان سے نوازیں گے۔ انہیں 11 لاکھ روپے اور شیلڈ سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔ اس موقع پر ملک کی ترقی میں اتر پردیش کے کردار اور آزادی کی جدوجہد میں ریاست کے عظیم ہیروز کے تعاون کی عکاسی کرنے والی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *