واشنگٹن: امریکہ کے خلیج میکسیکو کے ساحل پر واقع ریاستوں میں برفانی طوفان اور یخ بستہ سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی ریاستوں ٹیکساس اور فلوریڈا میں شدید سردی روز مرہ کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
الاباما، ٹیکساس اور جارجیا میں کم ہی پیش آنے والے برفانی طوفان اور یخ بستہ سردی کے باعث گھروں میں لگنے والی آگ ، ٹریفک حادثات اور دیگر متعلقہ واقعات میں کم از کم 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سڑکوں پر برف جم جانے کے باعث حادثات اور ٹریفک میں خلل پڑا وہیں برفانی طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلوریڈا کے ملٹن علاقے میں اپنی تاریخ کی سب سے بھاری برف باری ہوئ جہا ں 25 سینٹی میٹر تک برف ریکارڈ کی گئی۔
ٹیکساس کے علاقے بیومونٹ میں برف کی گہرائی ریکارڈ 15 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔
الاباما کے شہر موبائل میں بھی 20 سینٹی میٹر تک برف پڑی۔