ممبئی: عالمی منڈیوں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر کمپنیوں کے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے نتائج کو لے کر تشویش کے درمیان سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 329.92 پوائنٹس گر کر 76190.46 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 113.15 پوائنٹس کی کمی سے 23092.20 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست فروخت حاوی رہی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.60 فیصد گر کر 42715.63 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.23 فیصد گر کر 50107.51 پوائنٹس پر آ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 4059 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2902 میں کمی، 1038 میں تیزی اور 119 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں کل 2891 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2183 میں فروخت جبکہ 635 میں خریداری اور73 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی عدم استحکام اور مقامی مارکیٹ میں معاشی کارکردگی پر غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو متاثر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کے حوالے سے مارکیٹ میں منفی کا ماحول رہا جس سے اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا۔
اس کی وجہ سے بی ایس ای میں ایف ایم سی جی، ٹیک اور فوکسڈ آئی ٹی کے 0.44 فیصد تک کے اضافہ کے علاوہ 18 گروپوں کا رجحان منفی رہا۔ اس دوران کموڈٹیز 1.10، سی ڈی 1.79، انرجی 1.95، فنانشل سروسز 0.78، ہیلتھ کیئر 2.19، انڈسٹریلز 2.22، آئی ٹی 0.09، ٹیلی کام 0.96، یوٹیلٹیز 0.52، آٹو 1.69، بینکنگ 0.42، کیپٹل گڈز 1.89، کنزومر ڈیوربلز 1.62، دھاتیں 0.62، تیل اور گیس 2.30، پاور 0.82، ریئلٹی 2.50 اورسروسز گروپ کے حصص 0.98 فیصد کمزور رہے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ جرمنی کا ڈیکس 0.49 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.86 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.70 فیصد بڑھ گیا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.29 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.07 فیصد گر گیا۔