’آئرین ایج کی شروعات سرزمینِ تمل ناڈو سے ہوئی تھی‘، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کا دعویٰ، راہل گاندھی کا اظہارِ خوشی

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’تمل ناڈو میں آثار قدیمہ کی حالیہ دریافتوں سے 5300 سال قبل لوہے کے استعمال کا پتہ چلتا ہے جو آئرین ایج میں ہندوستان کی ابتدائی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

ایم کے اسٹالن اور راہل گاندھی، تصویر @mkstalin

ایم کے اسٹالن اور راہل گاندھی، تصویر @mkstalin

ایم کے اسٹالن اور راہل گاندھی، تصویر@mkstalin

user

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے دعویٰ کیا ہے کہ آئرین ایج (دور آہن) کی شروعات تمل ناڈو کی سرزمین سے ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق تمل ناڈو میں آئرین ایج کا آغاز 5300 سال قبل ہوا تھا جس کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت تمل ناڈو میں آثار قدیمہ کی تحقیق اور کھدائی کے بعد سامنے آئی۔ آثار قدیمہ کے نمونے ہندوستان کے علاوہ بیرونی ممالک کے لیباریٹریز کو بھیجا گیا تھا جن سے حیران کرنے والی حقیقت سامنے آئی ہے۔ جن لیبارٹرییز کو نمونے بھیجے گئے تھے ان میں پونے، احمد آباد اور امریکہ کے فلوریڈا میں بیٹا لیبارٹری شامل ہیں۔ ان لیبارٹریز کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3345 قبل مسیح لوہا جنوبی ہندوستان میں دریافت ہوا تھا۔

اس خوش آئند اور حیرت انگیز انکشاف کے حوالے سے لو ک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کی شاندار وراثت دنیا کو ہمیشہ متاثر کرتی رہتی ہے۔ تمل ناڈو میں آثار قدیمہ کی حالیہ دریافتوں سے 5300 سال قبل لوہے کے استعمال کا پتہ چلتا ہے جو آئرین ایج میں ہندوستان کی ابتدائی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’تمل ناڈو کا تعاون ہمارے ملک میں بے شمار سنگ میل کے ساتھ ہندوستان کی جدیدیت اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ آئیے ہم ہندوستان کے جذبے کا جشن منائیں جو ہر ریاست، برادری اور آواز میں پروان چڑھتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ میں آئرن ایج سے متعلق جانکاریاں دی ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’بے حد فخر اور انتہائی طمانیت کے ساتھ میں دنیا کے سامنے اعلان کرتا ہوں کہ ’آہنی دور کی شروعات تمل مٹی میں ہوئی۔‘ عالمی شہرت یافتہ اداروں کے ریزلٹ کی بنیاد پر تمل ناڈو میں لوہے کا استعمال چار ہزار سال قبل مسیح کے آغاز سے شروع ہوا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ 5300 سال قبل جنوبی ہند میں لوہے کا استعمال نمایاں تھا۔‘‘ علاوہ ازیں وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہمارے قدیم ادب میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ اب سائنسی طور پر ثابت شدہ تاریخ بن رہی ہے۔ یہ سب ہماری ’دراوڈ ماڈل‘ حکومت کی باریک بینی سے کی گئی کوششوں کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔ برصغیر ہند و پاک کی تاریخ اب تمل ناڈو کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ در اصل اس کی شروعات یہیں سے ہونی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *