تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں دن دھاڑے ایک شخص کا قتل

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ شہر میں چہارشنبہ کو دن دھاڑے ایک شخص کا سر عام قتل کردیا گیا ۔دن کے وقت سب کے سامنے ایک شخص نے دوسرے شخص پر چاقو سے حملہ کر کے اسے بے رحمی سے قتل کر دیا۔

 

اس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس نے مقتول کی شناخت مڈیکونڈا کے رہائشی راج کمار کے طور پر کی۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

 

مقامی افراد اور مقتول کے گھر والوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عینی شاہدین، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔

 

اس واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *