بنگالورو۔ ریاست کرناٹک میں آج صبح ہوئے دلخراش سڑک حادثے میں 13 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہو گئے، یہ حادثہ یلاپور تعلقہ، اُتر کناڈا ضلع میں پیش آیا۔
اُتر کناڈا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم نارائن نے بتایا کہ سبزیوں سے لدے ہوئے ٹرک کو ایک بڑی گاڑی نے پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے بعد ٹرک سڑک سے اتر کر ایک کھائی میں جا گرا۔متاثرین ٹرک پر سبزیوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
اس حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔