بامبے ہائی کورٹ کی ای ڈی کو سخت پھٹکار، بے وجہ منی لانڈرنگ مقدمہ چلانے پر لگایا 1 لاکھ کا جرمانہ

بامبے ہائی کورٹ نے ایک معاملے کی سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جم کر کلاس لی۔ ایک شخص پر بے وجہ منی لانڈرنگ مقدمہ شروع کرنے کی پاداش میں ای ڈی کو یہ پھٹکار لگائی گئی۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

ای ڈی پر جرمانہ لگاتے ہوئے جسٹس ملند جادھو کی سنگل بنچ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو ایک ‘سخت پیغام’ جانا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *