حیدرآباد: 20 جنوری (اُردو لیکس ) آکانکشا فاؤنڈیشن CSA LAWCET ACADEMY کی جانب سے مفت آن لائن LAWCET کوچنگ پوسٹر جسٹس ایشوریہ کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں آئی۔
سابق چیئرپرسن این سی بی سی حکومت ہند، سابق قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ آف آندھرا پردیش، جسٹس ایشوریا نے پوسٹر کا اجرائی کرتے ہوئے کہا کہ CSA LAWCET اکیڈمی قانون کے پیشے کے خواہشمندوں کے لیے مفت قانون کی کوچنگ فراہم کرکے ایک بہترین کام کر رہی ہے،
انہوں نے اس اقدام کے لیے بانی صدر مسٹر سعید الدین اور دیگر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعریف کی، جسٹس ایشوریا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئین، بنیادی حقوق اور بنیادی فرائض کو سمجھیں تاکہ وہ خود حکومت کرسکیں اور عوام کی بہتری کے لیے معاشرے میں نئی پالیسیاں بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر ملک میں ہر ایک کو اپنے قوانین جاننے ریاستوں اور مراکز کے حکمران بننے کا حق حاصل ہے۔
اس موقع پر CSA LAWCET اکیڈمی کے ڈائریکٹر جناب بشیر احمد نے کہا،
قانون کے پیشے کے تمام خواہشمند طلباء وطالبات انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے فوراً بعد 21 مارچ 2025 سے مفت آن لائن لاسیٹ کوچنگ کے لیے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
آن لائن کوچنگ وقت شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا CSA اکیڈیمی کی جانب سے اب تک 352 طلباء نے اہلیتی امتحان کی کوچنگ حاصل کی اور وہاں مختلف نامور لاء کالجوں میں LLB کی تعلیم حاصل کی، کوچنگ حاصل کردہ پہلے بیچ کے طلباء نے LLB مکمل کر چکے ہیں اور ان میں سے کچھ LLM کر رہے ہیں اور JCJ اور بار کونسل امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔
مزید کہا کہ اس فیلڈ میں عمر کی کوئی حد نہیں ہے، انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلباء 5 سالہ انٹیگریٹڈ کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں، اور انڈر گریجویٹ فائنل ایئر کے طلباء 3 سالہ ایل ایل بی داخلہ لے سکتے ہیں، سیٹیں محدود ہیں جو بھی طلباء دلچسپی رکھتے ہیں وہ فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں۔۔917989787990+