محبت کا دردناک انجام۔بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی لڑکی کو سزائے موت

نئی دہلی: کیرالہ کی ایک عدالت نے بیک لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ مجرم لڑکی کی شناخت گریشما کے طورپر کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے کیس کے تیسرے ملزم نرمل کمارن نائر (لڑکی کے چچا) کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ وہ شواہد کو نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا۔

 

کیس کی دوسری ملزم گرشما کی ماں کو ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ 24 سالہ گریشما نے اپنی تعلیمی کامیابیوں اور مجرمانہ تاریخ نہ ہونے کی وجہ سے سزا میں نرمی کی درخواست کی تھی۔ 586 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مجرم کی عمر کو جرم کی سنگینی سے زیادہ سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

گرشما کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) اور اس کے چچا کو آئی پی سی کی دفعہ 201 کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔ مرنے والے کی شناخت شرون راج کے طور پر کی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مقتول کو اس کی گرل فرینڈ گریشما نے 14 اکتوبر 2022 کو تامل ناڈو کے

 

کنیا کماری میں واقع اپنے گھر میں ہربل آیورویدک ٹانک کے ساتھ زہر دیا تھا۔ 23 سالہ راج زہر پینے کے 11 دن بعد 25 اکتوبر کو ہاسپٹل میں متعدد اعضاء ناکارہ ہونے کی وجہہ سے فوت ہوگیا تھا۔گرشما نے قتل کی سازش اس وقت رچی جب اس کی شادی ایک آرمی جوان سے طے پا گئی لیکن راج نے اس کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

 

لڑکی نے اس سے قبل بھی راج کو جوس میں پیراسیٹامول کی گولیاں ملا کر زہر ملا کر مارنے کی کوشش کی تھی تاہم راج نے جوس کڑوا ہونے کی وجہ سے پینے سے انکار کر دیا تھا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *