جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے کے الزام میں بی آر ایس رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی کا انتخاب منسوخ _ ڈی کے ارونا کو رکن اسمبلی قرار دیتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

[]

حیدرآباد _ 24 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے کے معاملے میں متحدہ ضلع محبوب نگر کے گدوال اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس پارٹی  کے ایم ایل اے کرشنا موہن ریڈی کے انتخاب کو منسوخ کردیا۔ ہائی کورٹ نے اس حلقہ سے شکست کھانے والی بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا کو  ایم ایل اے کے طور پر تسلیم کیا۔ 2018 کے انتخابی نتائج کے بعد ڈی کے ارونا نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کرشناموہن ریڈی نے جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔ تقریباً چار سال بعد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ کرشنا موہن کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

 

عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق کرشناموہن ریڈی کو ہائی کورٹ نے جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے پر ڈھائی لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔ اس کے علاوہ درخواست گزار  ڈی کے ارونا کو درخواست کے اخراجات کے طور پر 50,000 روپے ادا کرنے کا حکم دیا ۔

 

کرشنا موہن ریڈی، جنہوں نے 7 دسمبر 2018 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا، نے 1,00,415 ووٹ حاصل کیے، جب کہ قریبی حریف کانگریس امیدوار ڈی کے۔ ارونا کو 72,155 ووٹ ملے۔ ڈی کے ارونا اس وقت بی جے پی کی قومی نائب صدر ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *