[]
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق انجمن ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کے ایام میں موسم انتہائی گرم ہے لہذا مارچ کے دوران گردو غبار اور طوفان اٹھنے کا امکان زیادہ ہے اسی لئے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔
عراق کے عوام اور پہلے عراق زیارت کے لئے آنے والوں کے لئے ریت کے طوفان کا تجربہ ہوچکا ہوگا۔ بیابان اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے عراق میں گردو غبار اٹھتا رہتا ہے۔ اس دوران فضا تاریک ہوجاتی ہے اور دیکھنے کی صلاحیت کمزور، لہذا انسان مخصوصا سانس کی تکلیف کا شکار افراد کے لئے خطرات بڑھ جاتے ہیں بنابراین درج ذیل نکات پر توجہ دینا ضروری ہے۔
معیاری ماسک استعمال کریں جو منہ اور ناک کو مکمل ڈھک دے۔ مناسب یہ ہے کہ ماسک کو ہر دو گھنٹے بعد تبدیل کریں
گردو غبار اٹھنے کی صورت میں فوری طور پر بند جگہوں کی طرف جائیں اور کمروں کے دروازوں کا کھڑکیوں کو بند کریں
حتی الامکان ناک کو باقاعدہ دھوتے رہیں
حسب ضرورت پانی، میوہ جات اور تازہ سبزی استعمال کریں
کسی قسم کی پریشانی یا صحت خراب ہونے کی صورت میں قریبی طبی کیمپ سے رجوع کریں
ریت کے طوفان
عراق کے عوام ریت کے طوفان سے بخوبی واقف ہیں۔ بنجر زمین پر تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے ریت کے طوفان اٹھتے ہیں۔ اس صورت میں زائرین کے لئے درج ذیل تجاویز پیش کی جاتی ہیں؛
ہوا کے رخ پر کھڑے نہ ہوجائیں
ہموار اور مسطح جگہ رکنے سے گریز کریں
آنکھوں، چہرے اور منہ کو اچھی طرح بند کریں۔
ریت کے ذرات آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں
طوفان اٹھنے کی صورت محفوظ جگہوں کی طرف چلے جائیں۔ گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند کریں
چھپنے کے لئے مکان یا گھر نہ ملے تو درختوں اور ٹیلوں کے پیچھے چھپ جائیں
طوفان کے دوران ڈرائیونگ سے پرہیز کریں
ڈرائیونگ کے دوران اچانک طوفان آنے کی صورت میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، گاڑی کے اندر رہیں
اپنے آس پاس موجود کمزور اور ضعیف افراد کا خیال رکھیں
دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔