چاندنی چوک سیٹ سے کانگریس امیدوار مودِت اگروال کی جیت یقینی بنانے کے لیے کانگریس لیڈران نے کی میٹنگ

مودت اگروال نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب عام آدمی پارٹی حکومت کی منمانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منھ توڑ جواب دینا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مودت اگروال</p></div><div class="paragraphs"><p>چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مودت اگروال</p></div>

چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مودت اگروال

user

نئی دہلی: چاندنی چوک اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار مودِت اگروال علاقے میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس لیڈران بھی ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے لگاتار میٹنگیں کر رہے ہیں۔ آج کانگریس کے سینئر لیڈران اور علاقے کی اہم شخصیات نے ایک میٹنگ کر انتخاب سے متعلق اہم پالیسیاں تیار کیں۔ میٹنگ میں لیڈران نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے کیجریوال حکومت کی تاناشاہی اور چاندنی چوک کے رکن اسمبلی کی منمانی و بدعنوانی کے سبب علاقہ کا ہر شخص پریشان ہے۔ سبھی تبدیلی چاہتے ہیں اور اس مرتبہ اسمبلی انتخاب میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

کانگریس لیڈران نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ سبھی پارٹی لیڈران و کارکنان چاندنی چوک اسمبلی حلقہ میں ہر گھر تک پہنچیں گے تاکہ انھیں عآپ حکومت کی غلط پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے۔ یہ لیڈران و کارکنان رابطہ مہم چلا کر کانگریس اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں گے۔ ووٹرس کو بتایا جائے گا کہ مودِت اگروال کو ووٹ دینا کیوں ضروری ہے۔

اس میٹنگ میں مودِت اگروال نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب عام آدمی پارٹی (عآپ) ھکومت کی منمانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منھ توڑ جواب دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب جیتنے کے بعد وہ چاندنی چوک کو نئی شکل عطا کریں گے۔ چاندنی چوک میں گندگی کے ڈھیر کی جگہ صاف صفائی دیکھنے کو ملے گی۔ چاندنی چوک کا مطلب کوڑا، گندی نالیاں، ٹوٹی سڑکیں، لٹکے ہوئے بجلی کے تار نہیں ہوگا، نہ ہی جگہ جگہ ٹریفک جام دیکھنے کو ملیں گے۔ لیکن ان مسائل سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ کانگریس کو کامیاب بنایا جائے۔ مدت اگروال نے بتایا کہ ان کا خواب چاندنی چوک کو دہلی کا ہی نہیں، بلکہ ملک کا سب سے خوبصورت علاقہ بنانے کا ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *