جی آئی او تلنگانہ کے وفد کی، رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے ملاقات

حیدرآباد: جی آئی او (گرلز اسلامک آرگنائزیشن) تلنگانہ کے ایک وفد نے آج بنجارہ ہلز میں واقع بی آر ایس قائد و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر جی آئی او کے وفد نے تنظیم کی جانب سے سال نو کی خصوصی ڈائری کلواکنٹلہ کویتا کو پیش کی۔ اس ملاقات میں جی آئی او کے نمائندوں نے تنظیم کے مشن، کارکردگی اور آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی اور سماجی و تعلیمی میدان میں خواتین کی ترقی کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔کویتا نے جی آئی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیمی اور سماجی ترقی میں اس طرح کی تنظیموں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے جی آئی او کی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں صدر تلنگانہ جی آئی او، اصفیہ انم، سٹی سکریٹری جی آئی او،ثانیہ مریم،سی اے سی رکن جی آئی او حیدرآباد امۃ السلام شفا، نحا غلام، فیڈریل کمیٹی ممبر، نیشنل فیڈریشن جی آئی او موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *