جلد ہو سکتی ہے ٹرمپ اور پوتن میں ملاقات، امریکی نومنتخب صدر نے دیئے اشارے

ایک انٹرویو کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے جنگ کو ختم کرنے کی ان کی حکمت عملی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا “صرف ایک ہی حکمت عملی ہے اور یہ پوتن پر منحصر ہے۔ میں تصور نہیں کر سکتا کہ جس طرح سے یہ ہوا ہے، اس سے وہ بہت خوش ہیں، کیونکہ یہ ان کے لیے بھی بالکل اچھا نہیں رہا ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ ملنا چاہتے ہیں اور میں بہت جلد ملنے جا رہا ہوں۔ میں اسے پہلے ہی کرلیتا لیکن۔۔۔ آپ کو دفتر جانا ہوگا۔ کچھ چیزوں کے لیے آپ کو وہاں موجود رہنا ہوگا۔”

دوسری طرف امریکی کانگریس کے ممکنہ قومی سلامتی کے مشیر مائک والٹز نے بھی کہا ہے کہ انہیں آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ٹرمپ اور پوتن کے درمیان بات چیت کی امید ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *