سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے بدھ کی رات ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری 2025 کو ایک مصدقہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس نے کولگام قیموہ کے ٹھوکر پورہ محلے میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
پوسٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اے کے رائفل، 4 اے کے رائفل میگزین، 120 گولیاں، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا جنگی سامان شامل ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ پولیس اس ضمن میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔