یروشلم: اسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا کہ شمالی غزہ پٹی میں ایک چھاپے کے دوران اس کے تین فوجی ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نے کہا کہ شمالی غزہ میں بیت حنون میں ان کے ٹینک ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس پر چڑھنے سے اس میں سوار فوجیوں کی موت ہوگئی۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں فوجیوں کا تعلق آئرن ٹریلز بریگیڈ کی 46ویں آرمرڈ بٹالین سے تھا جو لڑائی کے دوران مارے گئے۔
تازہ ترین ہلاکتوں سے اکتوبر 2023 میں ملک میں کثیر محاذ جنگ کے آغاز کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 831 ہو گئی ہے۔
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق فلسطینی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 45,936 افراد ہلاک اور 109,274 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔