زاپوریژیا پر روسی حملے میں 13 افراد کی موت

کیف: جنوبی یوکرین کے شہر زپوریزہیا میں بدھ کو روسی حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 63 دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ اطلاع یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے ایک بیان کے ذریعے دی گئی۔

زاپوریژیا کے علاقائی گورنر ایوان فیڈیروف نے کہا کہ ’’مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے (1400 جی ایم ٹی) دو گائیڈڈ بموں نے شہر پر حملہ کیا، جس سے صنعتی انفراسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

ریاستی ایمرجنسی سروس نے کہا کہ حملوں میں چار انتظامی عمارتوں اور 27 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *