ملک کی راجدھانی دہلی سے صرف 80 کلومیٹر دور علاقۂ میوات میں واقع نوح کے جیونت گاؤں کا نظارہ اس وقت کافی حیران کرنے والا ہے۔ یہاں چاروں طرف پانی ہی پانی ہے اور اسی میں گزشتہ ستمبر سے دیہی لوگ اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لوگوں کا کہیں آنا جانا ہو تو ٹیوب ہی واحد سہارا ہے۔ یہاں مانسون کے وقت جو آبی جماؤ ہوا، اس نے پورے گاؤں کو ہی ایک جزیرے میں تبدیل کر دیا ہے۔
علاقے کی سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں اور پڑوسی گاؤں و نزدیکی شہر سے جیونت گاؤں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ بچوں کا اسکول جانا بند ہو گیا ہے۔ کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے کسان لوگ دیہی ربیع کی فصل بوآئی تک نہیں کر پائے۔ مویشیوں کے لیے چارہ ملنا بھی بند ہو گیا ہے۔