مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی مقاومتی جوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔تازہ ترین واقعے میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ جاری لڑائی میں ایک بار پھر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک دھماکہ خیز مواد کے دھماکے کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی جوانوں کے حملوں کے پیش نظر گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کفیر بریگیڈ کے آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے بعد کفیر بریگیڈ نے تین ماہ بعد اپنے آپریشنز ختم کردیے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے سخت محاصرے کے باوجود فلسطینی مزاحمت نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پر کاری وار کئی ہے اور متعدد بار اسی علاقے سے مقبوضہ علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔