حیدرآباد: تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
حیدرآباد اور ریاست کے بعض حصوں میں اوسطا اقل ترین درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس سے 4 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے علاقوں بالخصوص رنگاریڈی ضلع کے معین آباد اور ابراہیم پٹنم،عادل آباد، آصف آباد، کاماریڈی اور سنگاریڈی اضلاع کے کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت واحد عدد تک پہنچ گیا۔
اقل ترین درجہ حرارت میں مزید اضافہ کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 3 دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت معمول پر رہنے کا امکان ہے، اس کے بعد 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 5 دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر جیسے حالات رہنے کا امکان ہے۔
جمعرات کی صبح معین آباد (رنگاریڈی) میں اقل ترین درجہ حرارت 8.5 ڈگری،ابراہیم پٹنم (رنگاریڈی)میں اقل ترین درجہ حرارت 9.3 ڈگری،یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس میں اقل ترین درجہ حرارت 9.7 ڈگری،مولا علی (اوپل علاقہ)میں اقل ترین درجہ حرارت 10.1 ڈگری،راجندر نگرمیں اقل ترین درجہ حرارت 10.2 ڈگری،بی ایچ ای ایل فیکٹری (رام چندر پورم)میں اقل ترین درجہ حرارت 10.4 ڈگری،گچی باولی میں اقل ترین درجہ حرارت 11.2 ڈگری درج کیاگیا۔