تروپتی میں بھگدڑ: بیمار خاتون کے لیے کھلا گیٹ، ہجوم بے قابو، 6 جاں بحق، درجنوں زخمی

دس روزہ تہوار کے لیے 10 سے 12 جنوری تک روزانہ ’سرو درشن‘ کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار ٹوکن تقسیم کیے جانے تھے۔ جمعرات کی صبح 5 بجے ٹوکن کی تقسیم شروع ہونا تھی، مگر عقیدت مند ایک رات پہلے ہی قطاروں میں جمع ہو گئے، جس سے ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔

تروپتی کے مختلف مقامات جیسے وشنو نیواسم، شری نیواسم، اور بھودیو کمپلیکس میں ٹوکن کاؤنٹرز لگائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ستینارائن پورم، بیراگی پٹہ اور رامانائیڈو اسکول میں بھی کاؤنٹرز قائم کیے گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *