حیدرآباد، 9 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج 28 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر شہر حیدرآباد کی نمائندہ شخصیات کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
یومِ تاسیس کی تقریب میں جن شخصیتوں کو اعتراف خدمات کا ایوارڈ دیا گیا ان میں اردو زبان میں تھیئٹر کو فروغ دینے کے لیے پدم شری محمد علی بیگ، اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے جن شخصیات کو آج ایوارڈ دیا گیا
ان میں مدیر شگوفہ ڈاکٹر سید مصطفی کمال، پروفیسر تقی علی خان (بعد از مرگ) اور محترمہ نسیمہ تراب الحسن، شامل ہیں۔ جبکہ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر ، چیئرمین شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس ، بیدر کو ایوارڈ دیا گیا اور اردو کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں جناب اشہر فرحان کو بھی یادگاری مومنٹو اور تہنیت پیش کی گئی ،جو ان کے غیاب میں پروفیسر نجم الحسن نے حاصل کی
۔ ان سبھی ایوارڈ یافتگان کو آج یومِ تاسیس کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں شال پوشی، تہنیت نامہ اور یادگاری مومنٹو سے دیا گیا۔ پروفیسر تقی علی خان کو بعد از مرگ دیئے جانے والے اس ایوارڈ کو ان کی صاحبزادی نے حاصل کیا۔
محترمہ نسیمہ تراب الحسن، اپنی خرابیِ صحت کی وجہ سے پروگرام میں شریک نہیں ہو سکیں۔ اس لیے ڈاکٹر پریہ حسن نے ان کے غیاب میں ان کا تہنیت نامہ اور یادگاری مومنٹو حاصل کیا۔
—