تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں 4 فٹ کدو

Photo courtesy eenadu 

تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک شخص کے مکان میں 4 فٹ کا کدو ہوا ہے ورنگل ضلع کے چیناراؤپیٹ منڈل کے پاپیاپیٹ گاؤں کے رہنے والے لنگالا سائیلو کے گھر میں تقریباً چار فٹ لمبے کدو اگ آیا ہے

 

بتایا جاتا ہے کہ سائیلو کی بیوی سمککا نے حیدرآباد میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے کدو کے  بیج لائے اور اپنے گھر کے احاطے میں اسے بویا تھا  ۔ یہ کدو دو ماہ تک دیکھ بھال کے بعد چار فٹ تک لمبے ہوگئے۔

 

اس غیر معمولی کدو کو  دیکھنے کے لیے گاؤں کے لوگ سائیلو کے گھر آرہے ہیں۔ اس معاملے پر منڈل کے ایگرکلچر افسر گوپال ریڈی نے بتایا کہ زرخیز مٹی اور مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے ایسے کدو شاذ و نادر ہی اگتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *