ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان کل دوسرا ٹی ٹوئنٹی

[]

ڈبلن: ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ 3 میاچس کی سیریز میں ہندوستان کو ایک۔ صفر کی سبقت حاصل ہے جس نے کل رات کھیلے گئے بارش سے متاثرہ پہلے مقابلہ میں دو رن سے جیت حاصل کی تھی۔

ہندوستان کو جیت کیلئے 140 رنوں کی ضرورت تھی لیکن جس وقت ٹیم انڈیا نے 6.5 اوورس میں دو وکٹ کھوکر 47 رن بنائے تھے بارش شروع ہوگئی۔

خراب موسم اور بارش کی وجہ سے امپائرس نے میاچ منسوخ کردیا۔ تاہم جس وقت میاچ روکا گیا ہندوستان ڈکورتھ لوئیس سٹم کے تحت 2 رن سے آگے تھا جسے فاتح قرار دیاگیا۔ ہندوستان کیلئے اوپنر یشسوی جیسوال نے 24 جبکہ تلک ورما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اوپنر رتوراج گائیکواڈ 19 اور سنجو سیمسن ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے ول ینگ نے دونوں ہندوستانیوں کی وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں آئرلینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ کھوکر 139 رن بنائے۔

میزبان ٹیم نے ایک موقع پر محض 31 رنوں پر اپنے پانچ وکٹ گنوادیئے تھے تاہم کرٹس کیمبر اور میک کرتھی نے ذمہ دارانہ بیاٹنگ کے ذریعہ ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک پہنچایا۔

کرٹس کیمفر 33 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکرتھی نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 ناٹ آؤٹ رن بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں مارک اڈیر 16 اور کپتان اسٹرلنگ 11 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ ہندوستان کیلئے کپتان جسپریت بمراہ‘ کرشنا اور روی بشنوئی نے 2,2 جبکہ ارشدیپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 24 رنوں کے عوض 2 وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *