پاکستان کیلئے ایک اور بڑی شرمندگی، سات ممالک نے 258 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا

کراچی: پاکستان کے لیے ایک اور بڑی شرمندگی میں سات ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے علاوہ ”تمام موسمی دوست“ شامل ہیں، نے گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کے 258 شہریوں کو واپس بھیج دیا۔

مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔ پاکستانی امیگریشن عہدیداروں کے بموجب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 758 افراد پہنچے، جن میں سے 244 کو ہنگامی سفری دستاویزات پر ملک واپس بھیجا گیا اور محض 14 کے پاس پاکستان کے جائز پاسپورٹ تھے۔

واپس بھیجے گئے 16 افراد کو مشتبہ شناخت رکھنے پر گرفتار کیا گیا، تاہم ہفتہ کو محض سوالات کے بعد رہا کردیا گیا۔

پاکستان کے سرکردہ نیوز چیانل جیو نیوز نے رپورٹ دی کہ سعودی عرب نے 232 افراد کو واپس بھیجا جن میں 7 بھکاری، اجازت کے بغیر حج کرنے پر پکڑے جانے اور سزا مکمل کرنے والوں کے علاوہ کئی پاکستانی شامل ہیں، جنہوں نے ملک میں مدت سے زیادہ قیام کیا یا اسپانسر شپ کے بغیر یا ان کے ویزا کی مدت گذرنے کے بعد کام کیا۔

یو اے ای سے 21 افراد کو ملک واپس بھیج دیا گیا، چین، قطر، انڈونیشیاء، قبرص اور نائیجیریا سے ایک ایک پاکستانی کو ملک واپس بھیجا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *