آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

ممبئی: ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع ایک بلند و بالا عمارت اسکائی پین میں آگ لگنے سے ایک بزرگ شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا شخص جھلس گیا۔

ممبئی فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات تقریباً 10 بجے 13 منزلہ اسکائی پین کی 11ویں منزل پر واقع رہائش گاہ میں پیش آیا۔

آگ لگنے سے بجلی کی تاریں، تنصیبات اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اس میں ایک بزرگ جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا شخص جھلس گیا۔

اس سے قبل متوفی راہل مشرا (75) کو کوکیلا بین اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ ایک دیگر زخمی رونق مشرا کی حالت مستحکم ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات تقریباً ایک بج کر 49 منٹ پر لگی آگ پر تقریباًچار گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *