حیدرآباد کے نامپلی میں واقع بی جے پی کے دفتر کے باہر اس وقت شدید کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔جب کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں نے لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کرلئے۔
بتایا گیا ہے کہ دہلی بی جے پی لیڈر رمیش بدوری کی جانب سے کانگریس کی سینئر لیڈر اور وائناد کی ایم پی پرینکا گاندھی پر کئے گئے متنازعہ بیان کے خلاف کانگریس کے کارکنوں نے حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔
کانگریس کارکنوں نے بی جے پی دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور بی جے پی کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران کانگریس کے مظاہرین نے دفتر پر انڈے اور پتھر پھینکے، جس کے جواب میں بی جے پی کے کارکنوں نے مظاہرین پر پلٹ کر حملہ کیا۔
دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان لاٹھیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس میں بی جے پی کے ایک کارکن کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی کو فوراً قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر رمیش بدوری نے حالیہ دنوں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی پر متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ “بی جے پی اقتدار میں آئی تو دہلی کی سڑکوں کو پرینکا گاندھی کے گالوں جیسا بنا دیں گے۔” اس بیان پر کانگریس کارکنوں نے شدید ناراضگی ظاہر کی۔ اور حیدرآباد میں احتجاج کیا