پولیس مقابلے میں دو بدمعاش زخمی

ترن تارن: پنجاب میں ترن تارن پولیس نے مختصر فائرنگ کے بعد پربھدیپ سنگھ عرف پربھ داسووال کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ .32 بور کے زندہ کارتوس اور فائرنگ کے واقعات میں استعمال ہونے والی ایکٹیوا اسکوٹر بھی برآمد کی ہے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ گرفتار لوگوں کی شناخت کرن پریت سنگھ اور گرلال جیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے جواب میں پولیس نے اپنے دفاع میں کارروائی کی جس میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

انہیں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *