اندور: ’بھکاریوں کی جانکاری لاؤ اور انعام پاؤ‘ مہم کے تحت 6 لوگوں کو انتظامیہ نے دیے 1000-1000 روپے

بھیک مانگنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 223 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ان الزامات میں ایک سال تک کی قید یا 5،000 روپے تک کا جرمانہ یا دونوں ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div>

علامتی تصویر / اے آئی

user

مدھیہ پردیش کے اندور میں انتظامیہ کی جانب سے شہر کو پورے طور پر بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ایک انوکھی پہل کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص بھکاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اسے 1000 روپے کا انعامی رقم دیا جائے گا۔ دراصل اندور انتظامیہ نے شہر میں بھیک مانگنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے بھکاریوں کو بھیک دینے اور ان سے سامان خریدنے سے منع کیا ہے۔ پابندی کے باوجود بھی بھکاریوں نے بھیک مانگنا بند نہیں کیا تھا جس کے بعد پولیس کو ’بھکاریوں کی جانکاری لاؤ اور انعام پاؤ‘ مہم چلانی پڑی۔

اندور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مطابق ’’انتظامیہ نے 2 جنوری کو حکم امتناعی جاری کیا جس میں بھیک مانگے والوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنے والوں کو 1000 روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھکاریوں کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے ایک موبائل فون نمبر بھی دیا گیا۔‘‘ وہیں ضلع کلکٹر آشیش سنگھ نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’گزشتہ 4 دنوں میں تقریباً 200 لوگوں نے موبائل نمبر پر کال کیا ہے۔ تحقیقات کے بعد 12 لوگوں کے ذریعہ دی گئی جانکاری درست پائی گئی۔ ان میں سے 6 کو ضلع مجسٹریٹ دفتر میں 1000-1000 روپے ملے۔‘‘ انعام پانے والوں میں وسیم خان، اُمیش ورما، آکاش پراسر، آکاش نائک، تشار گنگوانی اور انکت مالویہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف و امپاورمنٹ نے ملک کے 10 شہروں کو بھکاریوں سے پاک بنانے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں اندور بھی شامل ہے۔ گزشتہ 4 ماہ میں اندور میں بھیک مانگنے والے 400 لوگوں کو بازآبادکاری کے لیے شیلٹر ہوم جب کہ 64 بچوں کو ’چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ‘ میں بھیجا گیا ہے۔ واضح ہو کہ بھیک مانگنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 223 کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کا التزام ہے۔ ان الزامات میں ایک سال تک کی قید یا 5،000 روپے تک کا جرمانہ یا دونوں ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *