حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیس کی ادائیگی کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق طلباء کو 2500 روپے جرمانہ کے ساتھ فیس ادا کرنے کا موقع 16 جنوری تک دیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے تحت جن طلباء نے ابھی تک فیس داخل نہیں کروائی ہے انہیں اضافی جرمانہ کے ساتھ فیس ادا کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے ایک سرکاری بیان بھی جاری کیا ہے تاکہ تمام متعلقہ طلباء کو آگاہ کیا جا سکے۔