نظام آباد 10/ جنوری (پریس نوٹ) فوربلس ماڈل اسکول نظام آباد کی جانب سے ہر ماہ شعری مقابلہ میں محبان اردو کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے بے شمار ادب نواز احباب کی جانب سے اشعار ارسال کئے جارہے ہیں ماہ دسمبر میں کردار کا عنوان دیا گیا تھا جس میں بہترین اشعار کا انتخاب کیا گیا اور اس میں حصہ لینے والے ادب ذوق احباب کی ہمت افزائی کے لئے جناب شرجیل پرویز سکریٹری کرسپانڈنٹ فوربلس ماڈل اسکول نظام آباد و جناب نسیم اختر نے مرزا حسن بیگ ، محمد شوکت علی (بڑا بازار)سید نواز (محلہ قلعہ) جویریہ ثناء پروین (ہاشمی کالونی نظام آباد کی شالپوشی کے ساتھ انہیں ایک عدد دیوار گھڑی اور ایک یادگار مومنٹو بطور انعام مات سے نوازا شرجیل پرویز نے ان تمام احباب کو مبارکباد پیش کی اور ماہ جنوری کے شعری مقابلہ کا اعلان کیا “احساس” عنوان پر کسی بھی شاعر کا شعر نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے احباب سے خواہش کی وہ اپنا شعر ذریعہ واٹس ایپ
9951027598
پر 30 جنوری تک ارسال کرسکتے ہیں۔