نئی دہلی۔ ریاست چتھیس گڑھ کے سوکما ضلع میں ماؤ نوازوں نے حملہ کیا۔ کُترو کے جنگلاتی علاقہ میں حفاظتی دستوں کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 9 جوان ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ویان میں 15 جوان موجود تھے جب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔
زخمیوں کو بیجاپور ضلع ہاسپٹل منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔ اتوار کی صبح جب جوان کُترو جنگل کے علاقہ میں گشت کر رہے تھے ماؤ نوازوں نے ان پر آئی ای ڈی حملہ کر دیا۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے چتھیس گڑھ کے بیجاپور اور سوکما اضلاع میں ماؤ نوازوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جس کے نتیجہ میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان اکثر فائرنگ کا تبادلہ عملمیں آرہا ہے۔
ہفتہ کی رات کو چتھیس گڑھ کے بستر علاقہ میں حفاظتی دستوں اور ماؤ نوازوں کے درمیان جھڑپ میں چار ماؤ نواز مارے گئے اور ایک کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔ اس دوران پیر کو جب حفاظتی دستہ ماؤ نوازوں کی تلاش کر رہے تھے یہ واقعہ پیش آیا۔