اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رہیں گی، یمن کا دبنگ اعلان

مہر نیوز کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے رکن حزام الاسد نے اپنے ایکس اکاونٹ پر مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکاروں کو خبردار کیا۔

  انہوں نے کہا: جنہیں سکون سے جینے کی تمنا ہے وہ قبرص یا پھر جس ملک سے آئے ہیں، وہیں لوٹ جائیں، کیونکہ قابض رجیم کے خلاف ہماری جوابی کاروائیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

یمنی عہدیدار نے واضح کیا: غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کے خاتمے تک یمن کی انتقامی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

حزام الاسد نے کہا کہ ہم غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن نے اکتوبر 2023 میں غزہ اور لبنان کی حمایت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا جو بحیرہ احمر میں صیہونی جہازوں پر حملوں اور امریکی برطانوی اتحاد کی جارحیت کے خلاف جوابی کاروائیوں کی شکل میں ہنوز جاری ہے۔
  یمن کی مسلح افواج، ملک کی ساحلی پٹی پر تعینات امریکی جنگی طیارہ بردار جہازوں سمیت حساس اسرائیلی اور امریکی اہداف کے خلاف اپنے حملوں میں تیزی لا رہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *