دہلی: کانگریس نے 'پیاری دیدی' منصوبہ کا کیا اعلان، ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ

اس سال دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں کانگریس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ‘پیاری دیدی یوجنا’ کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے برسراقتدار آنے پر ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے پیر کو ‘پیاری دیدی یوجنا’ کا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی اس منصوبہ کو منظوری دے دیں گے۔

اس سلسلے میں معنقد ایک پریس کانفرنس میں ڈی کے شیو کمار نے کہا “آج میں یہاں ‘پیاری دیدی’ منصوبہ کا آغاز کرنے آیا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ کانگریس دہلی میں حکومت بنائے گی اور ہم ہر خاتون کو 2500 روپے دیں گے اور اس کا فیصلہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کیا جائے گا۔ یہ اسی ماڈل پر ہے جو ہم نے کرناٹک میں نافذ کیا تھا”۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *