فارمولا ای کار ریس معاملے میں وکیل کو ساتھ لے جانے کی اجاز ت نہ دینے پر تارک راما راو اے سی بی دفتر سے واپس

فارمولا ای کار ریس معاملے میں ہوئی مبینہ دھاندلیوں کے الزام کا سامنا کررہے   سابق وزیر اور بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راماراو  پیر کو اے سی بی کے دفتر پہنچے لیکن پولیس نے  ان کے وکیل کو اندر جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر وہ وہاں سے چلے گئے۔

 

انہوں نے سڑک پر ہی اپنی تحریری رائے اے سی بی حکام کو پیش کی اور بعد ازاں پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون کے لئے روانہ ہوگئے۔قبل ازیں کے ٹی راماراو،اے سی بی کے دفتر پہنچے تھے۔ فارمولا ای ریس کیس میں اے سی بی کی طرف سے نوٹس جاری کئے جانے کے بعد وہ پوچھ گچھ کے لیے وہاں پہنچے تھے

 

تاہم، دفتر کے باہر ان کے وکیل کو پولیس نے روک لیا، جس پر کے ٹی راما راو نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ان کے ساتھ وکیل آتا ہے تو اس میں کیا نقصان ہے۔قبل ازیں، اے سی بی کی ہدایت کے مطابق، بی آر ایس کے کارگزار صدر اپنے وکیل کے ساتھ اے سی بی کے دفتر پہنچے۔

 

راما راؤ کو بھیجی گئی نوٹس میں اے سی بی نے کہا کہ وہ تمام معلومات بشمول دستاویزات چاہتی ہے تاہم، اے سی بی نے نوٹس میں واضح طور پر اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ان سے کیا معلومات مانگی جا رہی ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *