ایل سلواڈور میں زلزلے کے جھٹکے

سین سلواڈور: ایل سلواڈور میں اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایل سلواڈور کی ماحولیات اور قدرتی وسائل کی وزارت کے مطابق اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بجکر 8 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

سلواڈور کے افسران نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور نکاراگوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز لا پاز کے ساحل سے دور پلایا کوسٹا ڈیل سول کے جنوب مغرب میں 33 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *