حیدرآباد۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڑی پلی میں ایک شخص کا قتل کر دیا گیا ۔مقتول کے شناخت 38 سالہ مہیندر ریڈی ساکن ملکارجن نگر کے طور پر کی گئی ہے جو پیرزادی گوڑہ کے ایک بوائز ہاسٹل میں پہلے کیاب ڈرائیور کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔
کل رات دیر گئے اس کا بوائز میں کام کرنے والے کرن نامی شخص سے جھگڑا ہوا اور کرن نے خنجر سے حملہ کر کے مہیندر ریڈی کا قتل کر دیا۔ قتل کی وجہ ناجائز تعلقات بتائی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مہیندر ریڈی کے تعلقات یہاں کام کرنے والی کسی خاتون سے قائم تھے اور وہ اکثر یہاں آیا جایا کرتا تھا
جس پر کرن کو اعتراض تھا۔ اسی مسلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد کرن نے مہیندر ریڈی کا قتل کردیا۔ پولیس اس معاملہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔