شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے کھٹار علاقے میں پیر کو گھنے کہرے کے درمیان نیپال سے چنڈی گڑھ جارہی ایک پرائیویٹ بس اینٹوں سے بھری ٹرکٹر۔ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔
ایس پی راجیش ایس نے بتایا کہ پرائیویٹ بس نیپال سے سواریاں بھر کر چنڈی گڑھ کے لئے جارہی تھی۔
کھٹار علاقے کے تکونیا چوراہے پر گھنے کہرے کی وجہ سے سامنے سے آرہی اینٹوں سے بھری ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں بس سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ جس میں تین افراد کی حالت نازک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو کھٹار کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر داخل کرایا۔
جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور وشال(44) کے علاوہ سیتا(28) اور اس کے ولد سشیل(3) کی حالت نازک بتاتے ہوئے سرکاری میڈیکل کالج ریفر کردیا ہے۔