جالندھر: تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جالندھر: پنجاب کے جالندھر کے لمبا پنڈ میں سنیچر کی صبح تین دوستوں کے درمیان لڑائی میں ایک دوست نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسسٹنٹ پولیس کمشنر نرمل سنگھ نے بتایا کہ تینوں افراد لمبا پنڈ چوک کے قریب ادھم سنگھ نگر میں شیلانی ماتا مندر کے قریب اپنے چوتھے ساتھی کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ رات گئے تین دوستوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی سول ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ملزم کی شناخت مٹھا پور کے رہائشی منا کے نام سے ہوئی ہے جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت موٹا سنگھ نگر کے رہنے والے شیو (24) اور بستی شیخ کے رہنے والے ونے تیواری (22) کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دی ہیں۔

نرمل سنگھ نے کہا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور فی الحال تفتیش جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *