تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد کی موت، کئی زخمی

تمل ناڈو میں ورودھ نگر ضلع کے ستور علاقے میں ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ نے حادثے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے 6 لاشوں کے برآمد ہونے کی بات کہی ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں چار کمرے تھے جو دھماکہ کے بعد تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ دستہ موقع پر پہنچا اور کچھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ حادثے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ہے لیکن تصور کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔ حادثے میں مرنے والے سبھی 6 افراد فیکٹری کے ہی ملازم تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *