تلنگانہ: یادگیری گٹہ کی فیکٹری دھماکہ، ایک ہلاک 7 مزدور زخمی

تلنگانہ: یادگیری گٹہ کی فیکٹری دھماکہ، 7مزدور زخمی ایک کی موت 

حیدرآباد ۔تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر کے یادگیری گٹہ منڈل میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح دھماکہ کا واقعہ پیش آیا جس نے علاقہ میں سنسنی پھیلا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ پیدا کندوکور کے پریمئر ایکسپلوزیو انڈسٹری میں ہوا۔

 

اس خوفناک دھماکے میں 8 مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی اور ایک کی موت ہوگئی۔ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز سن کر وہاں کام کرنے والے مزدور اپنی جان بچانے کے لیے دوڑتے ہوئے باہر نکل گئے۔ یہ منظر کافی خوفناک تھا اور مزدوروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

تاحال دھماکہ کیسے ہوا اس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔مقامی پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ شروع کردیا ہے اور دھماکے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق دو مزدوروں کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب سے کچھ ہی دیر قبل ایک مزدور کی موت ہو گئیاس‌کی شناخت کنکیا کے طور پر ہوئی ہے۔

 

اس دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی افراد اور فیکٹری کے دوسرے مزدور اس حادثے کے بارے میں شدید فکر مند ہیں اور حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *