ہریانہ میں کہرے کے سبب اندوہناک حادثہ، گاڑیوں کی ٹکر میں 4 افراد جان بحق

دھند کی وجہ سے سُرے والا چوک پر یکے بعد دیگرے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس راحت و بچاؤ کام میں لگی ہوئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

ہریانہ کے حصار ضلع میں شدید کہرے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اُکلانا-سُرے والا چوک پر آج (ہفتہ) صبح دھند کی وجہ سے ہوئے شدید سڑک حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک کار دھند کی وجہ سے سُرے والا چوک واقع دیوار سے جا ٹکرائی اور اُلٹ گئی، پھر پیچھے سے آ رہی کار کی بھی اس سے ٹکر ہو گئی، ان دونوں گاڑیوں کے پیچھے سے آ رہے ٹرک کے ڈرائیور نے یہ دیکھتے ہوئے بریک لگایا تو ٹرک بھی اُلٹ گیا اور اس کے نیچے کئی لوگ دب گئے۔

اس حادثے میں چاروں افراد کی موت موقع پر ہی ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔ وہیں ٹرک کے نیچے کئی اور لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر کثیر تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور زخمیوں کی مدد میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ فی الحال پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت و بچاؤ کام شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اُکلانا کے سُرے والا چوک پر ہوا ہے۔ جو کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی وہ نروانا کی طرف سے آ رہی تھی۔ اس کے بعد پیچھے سے آ رہی ایک کار اس کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دونوں کار بُری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔ ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *